امریکی صدارتی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری، جوبائیڈن کی برتری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدارتی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری، جوبائیڈن کی برتری
امریکی صدارتی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری، جوبائیڈن کی برتری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا میں 59 ویں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، اب تک کے ایگزیٹ پولز میں جوبائیڈن کو صدر ٹرمپ پر معمولی برتری حاصل ہے۔ جوبائیڈن کا دعویٰ ہے کہ وہ ٹرمپ کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق آج امریکا میں ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں جس کے لیے 74 سالہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور 77 سالہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

ایگزیٹ پولز کے حساب سے جوبائیڈن کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے دونوں رہنماؤں کا جیت کے لیے سوئینگ اسٹیٹس خصوصی طور پر پنسلوانیا، فلوریڈا، میشی گن اور جنوبی کیرولینا کی طرف نظریں جمی ہوئی ہیں۔ جو بائیڈن نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے گاؤں جس کی کل آبادی پانچ ہے سے کامیاب ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ وہ جارج بش سینئر کی طرح صرف ایک دور کے لیے صدر بننے والے آخری امریکی صدر کا ریکارڈ نہ توڑدیں۔ 10 کروڑ 90 لاکھ کے قریب افراد صدارتی انتخاب میں پہلے ہی ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔

گزشتہ صدارتی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 58.1 فیصد تھا جبکہ اس مرتبہ امید ہے کہ یہ 60 فیصد کے آس پاس ہوسکتا ہے۔ اگر اتنی تعداد میں امریکی عوام ووٹ دیں گے تو یہ ممکنہ طور پر ایک صدی میں سب سے بڑی تعداد ہوگی۔اس سے پہلے امریکی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا۔

صدارتی انتخاب میں امریکا کی دو بڑی سیاسی جماعتیں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی انتخابی میدان میں مدمقابل ہوتی ہیں۔ جس پارٹی کے ریاست میں زیادہ ووٹ ہوتے ہیں اس ریاست کو اسی پارٹی کے رنگ سے منسوب کیا جاتا ہے اسی لیے ڈیموکریٹ کی حامی ریاستیں بلیو اور ری پبلکن کی حامی ریاستیں ریڈ اسٹیٹس کہلاتی ہیں۔

Related Posts