پاکستان میں شعبۂ سیاحت میں پیش رفت ملکی معیشت کیلئے اہم ہے۔صدرِِ مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں شعبۂ سیاحت میں پیش رفت ملکی معیشت کیلئے اہم ہے۔صدرِِ مملکت
پاکستان میں شعبۂ سیاحت میں پیش رفت ملکی معیشت کیلئے اہم ہے۔صدرِِ مملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شعبۂ سیاحت کا فروغ اور پیش رفت ملکی معیشت اور تعمیر و ترقی کیلئے اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یومِ سیاحت کے موقعے پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے دیہی علاقوں میں سیاحت سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ سے ملکی معیشت کا حجم بڑھے گا جس سے ملک تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر پر چل نکلے گا کیونکہ پاکستان میں شعبۂ سیاحت کیلئے وسیع و عریض مواقع موجود ہیں۔

پیغام میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ شعبۂ سیاحت کو فروغ دینے سے نہ صرف پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ نوجوانوں اور خواتین کیلئے تعمیر و ترقی کے نت نئے مواقع اور علاقائی افہام و تفہیم اور سماجی و معاشی تعاون میں بھی اضافہ ہوگا۔ خاص طور پر دور دراز کے علاقے ایسے مواقع سے زیادہ مستفید ہوسکیں گے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمارے لیے یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ پاکستان عالمی یومِ سیاحت کے موقعے پر ایسے ممالک میں شامل ہے جہاں شعبۂ سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے اور ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر یہ دن منا رہے ہیں۔ ملکی تعمیر و ترقی میں شعبۂ سیاحت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں جہاں آبادی کی زیادہ تعداد آج بھی دیہات میں رہائش پذیر ہے، سیر و سیاحت کے فروغ سے بین الممالک ہم آہنگی کو بھی فروغ دیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے دیہی معاشرے میں منفرد فطری اور ثقافتی ورثہ موجود ہے جسے شعبۂ سیاحت سے فروغ دیا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ وطنِ عزیز پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سیر و سیاحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جسے بیشتر ممالک روشن مستقبل کی حوصلہ افزاء اُمید قرار دیتے ہیں۔ 

رواں برس فوربز نامی عالمی جریدے نے پاکستان کو رواں سال کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک قرار دیا جس کے بعد حکومتِ پاکستان بھی شعبۂ سیر وسیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  سیر و سیاحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

Related Posts