پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سیر و سیاحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سیر و سیاحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سیر و سیاحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وطنِ عزیز پاکستان سمیت دُنیا بھر میں سیر و سیاحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے جسے بیشتر ممالک روشن مستقبل کی حوصلہ افزاء اُمید قرار دیتے ہیں۔ 

رواں برس فوربز نامی عالمی جریدے نے پاکستان کو رواں سال کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک قرار دیا جس کے بعد حکومتِ پاکستان بھی شعبۂ سیر وسیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بہترین اور دلفریب نظاروں سے مالا مال ملک بنایا ہے جہاں وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں سیاحت کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ اقوامِ متحدہ کے تحت سیر و سیاحت کا عالمی دن سن 1970ء سے منایا جارہا ہے۔

سیر و سیاحت کی عالمی تنظیم (ورلڈ ٹور ارزم آرگنائزیشن) کی ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے سفارشات موصول ہونے پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی جس کے بعد ہر سال 27 ستمبر کو عالمی یومِ سیاحت قرار دیا گیا۔

اقوامِ متحدہ کے نزدیک عالمی یومِ سیاحت منانے کا مقصد شعبۂ سیاحت کا فروغ، نئے تفریحی مقامات کی تلاش، تاریخی عجائبات اور آثارِ قدیمہ کی حفاظت اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دُنیا بھر میں سیر و سیاحت کی صنعت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ قدرتی و ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھنے کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث مختلف ممالک کی آمدنی میں کمی  ہوئی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے سیاحت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔انتونیو گوتریس

Related Posts