پیپلزپارٹی نے 12 سال کچھ نہیں کیا، پی ٹی آئی کراچی کے مسائل حل کریگی، عامر محمود کیانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP hasn't fulfilled any promise since last 12 years :Amir Mahmood Kayani

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی اور وزیر اعظم عمران خان کے کو آرڈینیٹر احمد خان نیازی نے اپنے دورے کے دوسرے روز پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس میں پی ٹی آئی کراچی کے لیبر ونگ، شعبہ خواتین ، انصاف ویلفیئر ونگ اور ضلعی تنظیم کے عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔

عامر محمود کیانی نے پارٹی کے مختلف شعبہ جات کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کہا کہ پارٹی کارکنان آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں جس طرح پارٹی کارکنان اور عہدیداران نے عام انتخابات میں دن رات محنت کر کے وزیرا عظم عمران خان کا پیغام گلی گلی گھر گھر پہنچایا تھا اس کی مثال نہیں ملتی۔

ہمیں پی ٹی آئی کراچی کی تنظیم کو وارڈ کی سطح تک منظم کرنا ہے تاکہ بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے عوام کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان، ترجمان کراچی جمال صدیقی،سبحان علی ساحل، ارسلان فیصل مرزا اور دیگر موجود تھے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ کراچی تحریک انصاف کا گڑھ ہے، یہاں کے شہریوں نے بھاری تعداد میں ووٹ دے کر پی ٹی آئی کے نمائندوں کو منتخب کیا ہے۔

اب وقت ہے کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہو کر شہر کے گلی محلے کے مسائل بھی حل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کو صرف سونے کا انڈہ دینے والی مرغی سمجھتی ہے۔ سندھ حکومت کو عام آدمی کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

وزیرا عظم عمران خان نے کراچی سے الیکشن جیتا ہے اور ان کی اس شہر کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ ہے۔

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ صوبے کے معاملات کو بہتر کر سکے۔ 12سالہ دور حکومت میں پیپلز پارٹی نے عوام سے صرف جھوٹے وعدے کیے ہیں۔

صوبہ سندھ میں با اختیار بلدیاتی نظام لانے کے لئے تحریک انصاف کو شاں ہے، عوامی مسائل کا حل صرف ایک مضبوط بلدیاتی نظام میں ہے۔

بعد ازاں عامر محمود کیانی نے محمود آباد میں کینجھرجھیل میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:کوئی ہمیں کمزور نہ سمجھے، اپنا حق لے کر رہیں گے، میئر کراچی وسیم اختر

عامر محمود کیانی نے جاں بحق افراد کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ عامر محمود کیانی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت سندھ اور انتظامیہ کو سخت ایکشن لینا ہوگا۔ افسوسناک واقعے میں 10افراد کی موت انکے لواحقین کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے۔

Related Posts