پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی کے اراکین سے بھی استعفے مانگ لئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت مخالف تحریک میں استعفے دینے کے اعلان کے بعد قومی اسمبلی کے اراکین کے بعد سندھ اسمبلی ممبران سے بھی استعفے مانگ لئے ہیں۔

پیپلز پارٹی قیادت نے سندھ اسمبلی ارکان کو استعفے بلاول ہاؤس میں جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے، ارکان سندھ اسمبلی کو اسپیکر کے نام ہاتھ سے تحریر کردہ استعفے بھیجنے کی ہدایت کی گئی، تمام ارکان سندھ اسمبلی 14 دسمبر تک استعفے چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت نے 13دسمبر کے جلسے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں استعفوں پر اتفاق کیا تھا جس کے بعد مسلم لیگ ن کے متعدد اراکین قومی و پنجاب اسمبلی اپنے استعفے قیادت کو دے چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون شہباز گل نے کہا ہے کہ استعفے ریجیکٹڈ مولانا کے پاس جمع کرانا جعلی استعفوں کی دلیل ہے، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے بجائے استعفے اسپیکر کو دیں، پی ڈی ایم اسٹیج پر اکٹھے یہ چہرے پاکستان کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

قوم جان چکی کرپشن آپ کا ایمان اور بلیک میلنگ ہتھیار ہیں، جتنے مرضی جتن کرلو، ڈرامے بازیوں سے کام نہیں چلنے والا، نئے پاکستان میں کرپشن کے ناسوروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

Related Posts