پولیس 5 سال میں سرگودھا سے شہری لاپتہ شہری کا سراغ نہ لگاسکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police fail to trace missing citizen from Sargodha

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :سرگودھا پولیس 5 سال سے لاپتہ شہری کی تلاش میں ناکام، والد بیٹے کی بازیابی کیلئے تھانوں کے چکر کاٹ کر تھک گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ملک افتخار نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں گنجیال تحصیل قائد آباد ضلع خوشاب کا رہائشی ہوں ہو ں،میرا بیٹا یاسر ملک تین سال سے قاسم پارک یونیورسٹی روڈ سرگودھا میں رہائش پذیر تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کا وسیع بزنس تھا اور ہم لوگ زمیندار ہیں اور میرے بیٹے کے نام پر بھی کافی زرعی اراضی ہے ،میرا بیٹا گاڑیوں کا کاروبار بھی کرتا تھا ،میرے بیٹے نے ایک مکان واقع اسد کالونی سرگودھا میں مبلغ پچاس لاکھ روپے میں فروخت کیا اس کی کیش رقم بھی میرے بیٹے کے پاس تھی ۔

اسی روز بروز ہفتہ شام چھ بجے میرا بیٹا میرا موٹرسائیکل نمبر ایس جی ایم1946 پر سوار ہو کر اپنے گھر سے اپنے ایک دبئی سے آئے ہوئے دوست کے گھر گیا اور آج تک واپس نہیں آیا ۔انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کے زیراستعمال فون بھی بند ہے۔

ملک افتخار بتایا کہ ہم اپنے طور پر رشتہ داروں کے گھروں ،اسپتالوں ،ریلوے اسٹیشن ،ہوائی اڈوں اوربس اڈاوں پر اپنے بیٹے یاسر ملک کو تلاش کرتے رہے لیکن ہمارا بیٹا ہمیں نہ ملا ہم نے ہر جگہ تلاش کیا اپنے عزیز و اقارب کو فون کر کے پوچھا لیکن آج پانچ سال گزرنے کے باوجود بھی ہمیں ہمارا بیٹا نہ مل سکا ۔

ہم نے تھانہ سرگودھا میں بیٹے کی گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرائی ،پولیس نے روایتی طریقہ اختیار کرتے ہوئے کہ کیس کو سرد خانے میں داخل کردیا جبکہ میرے بیٹے کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میں خود اپنے بیٹے کی جدائی میں بیمار ہو چکا ہوں لیکن پولیس نے آج تک کوئی انکوائری یا تفتیش نہیں کی ۔

ایس ایچ او،ڈی ایس پی،ایس پی اور ڈی پی او او نے آج تک اس کیس میں کوئی پیش رفت نہیں کی اگر اس کیس کی تفتیش صحیح طریقے سے کی جاتی تو آج تک ہمارا بیٹا ہمیں مل چکا ہوتا ۔

مجھے پورا یقین ہے کہ ہمارے بیٹے کو جائیداد ہتھیانے کی خاطر اغواء کر لیا گیا ہے، میں نے سرگودھا میں ڈسٹرکٹ کورٹ میں بھی کیس فائل کیا لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہ نکلا اب میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے پٹیشن دائر کی ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد کے محکمہ ریونیو میں لاقانونیت اور بے ضابطگیاں عروج پر پہنچ گئیں

ان کا کہنا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اگر پولیس تفتیش کا آغاز ٹھیک جگہ سے کرے گی تو ہمارے لاپتہ بیٹے کا پتہ چل جائے گا ،قریبی رشتے داروں سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس اگر لاپتہ یاسر ملک کی بیوی سے تفتیش کا آغاز کرے تو پانچ سال سے لاپتہ یاسر ملک کا سراغ فوری طور پر مل سکتا ہے، ہائی کورٹ اسلام آباد سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے بیٹے کو بازیاب کرانے کا حکم صادر فرمائیں۔

Related Posts