اسلام آباد کے محکمہ ریونیو میں لاقانونیت اور بے ضابطگیاں عروج پر پہنچ گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

irregularities in the Islamabad Revenue Department on peak

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی لاپرواہی وعدم دلچسپی کے باعث محکمہ ریونیو میں لاقانونیت اور بے ضابطگیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

اسلام آباد میں ریونیو سینٹرز چونگی نمبر 26 حلقہ نمبر این اے 54 میں نئی لکھی جانےوالی جمع بندیوں کا عمل ایک بار پھر التوا کا شکار ہو چکا ہے۔

سائلین ریکارڈ کی درستگی کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ،تعیناتی کے بعد اے ڈی سی آر کی طرف سے ریونیو سینٹرکے سرپرائز وزٹ کا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد وسیم خان نے اپنی تعیناتی کے بعد تحصیل آفس آئی ٹین تھری سمیت مذکورہ ریونیو سینٹر میں کوئی سرپرائز وزٹ نہیں کیا جو بے ضابطگیوں اور لاقانونیت کا سبب بن رہا ہے جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ریونیو سینٹر چونگی نمبر 26 میں بیٹھے درجنوں پٹواریوں کے ساتھ ساتھ اس وقت غیر قانونی طور پر سیکڑوں منشی کام سرانجام دے رہے ہیں۔

پہلے ہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی طرف سے التواء کا شکار چارسالہ جمع بندیوں کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے جا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود متعدد پٹواریوں نے لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے نئی جمع بندیاں لکھنے کا عمل پس پشت ڈال دیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کارڈ لینے اور درستگی کے عمل میں مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سیکٹر جی فائیو سیکٹر جی سیون سرکل آفس میں پٹواری اپنے دفتر میں حاضر نہیں ہوتے جبکہ تمام لوگوں کا قیمت ریکارڈ منشیوں کے حوالے کیا ہے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے۔

زمین کے مالکان کا کہنا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ان تمام منشیوں کو دفاتر سے نکال دیں کیونکہ کہ آئے روز یہاں پر لوگوں کی زمینیں ان کے علم میں لائے بغیر قبضہ مافیا کے نام منتقل کر دی جاتی ہیں جس سے عوام میں بے چینی خوف و ہراس کی فضا قائم ہو چکی ہے۔

پٹواری زمین ٹرانسفر کرتے وقت بھی منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں جس کی نہ کوئی رسید ہوتی ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ریکارڈ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کی اہم سیٹ کیلئے سینئرز نظر انداز، جونیئر کو نواز دیا گیا

شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد کو صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے۔

Related Posts