ضمنی انتخابات میں حکومتی شکست نوازشریف کے بیانیے کی جیت ہے،مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضمنی انتخابات میں حکومتی شکست نوازشریف کے بیانیے کی جیت ہے،مریم نواز
ضمنی انتخابات میں حکومتی شکست نوازشریف کے بیانیے کی جیت ہے،مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ضمنی انتخابات کے دوران حکومت کو تاریخی شکست ہوئی ہے۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ روز عوام نے بڑی تعداد میں نکل کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، عوام نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی حمایت کی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ عوام ووٹ چوروں کے چہرے پہچانتے ہیں، لوگوں نے ضمنی انتخابات میں ووٹ کی عزت کے لئے جنگ لڑی اور سرخرو ہوئے۔ عوام نے ناصرف ووٹ دیا بلکہ آخری وقت تک پہرہ بھی دیا.

مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت نہیں مافیا ہے، ان کو پتہ تھا کہ یہ ہاریں گے لیکن یہ پتہ نہیں تھا کہ اس بری طرح ہاریں گے، پی ٹی آئی امیدوارکے لوگوں نےفائرنگ کی، جس کی وجہ سے دو افراد کی جانیں ضائع ہوئیں، فائرنگ کے موقع پر راناثنا اللہ موجود ہوتے تو یہ لوگ رائیونڈ آکر مجھے گرفتار کرلیتے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ ڈسکہ اور وزیرآباد میں پولنگ کے عمل کو سست کیا گیا ،جہاں سے ن لیگی امیدوار جیت رہا تھا وہا ں پولنگ بند کردی گئی، وزیرآباد میں ایک پریزائڈنگ آفیسر ووٹنگ بیگ لے کر بھاگ رہا تھا، ووٹ کے بیگ اٹھا کر بھاگنے کے باوجود ہارنے پر انہوں نے الیکشن کمیشن کے پورے کے پورے عملے کو ہی اٹھا لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی نہیں جانتا کہ پریزائڈنگ آفیسر کو کس نے کہاں رکھا۔ چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی پنجاب کو پریزائڈنگ آفیسر کو ڈھونڈنے کا کہا تو جواب دیا گیا کہ شدید دھند کے باعث پریزائڈنگ آفیسر نہیں آسکتے۔

مریم نواز نے کہا کہ چاروں صوبوں میں ضمنی انتخابات کے دوران حکومت کو تاریخی شکست ہوئی ہے، ضمنی انتخاب کے دوران فائرنگ سے لوگ شہید ہوئے، ووٹ کے بیگ چوری ہوئے تو انتظامیہ اور پنجاب حکومت کہاں غائب تھی، دھاندلی پر الیکشن کمیشن بھی چیخ پڑا ہے، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز حکومت کے خلاف بہت بڑی چارج شیٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابی آرڈیننس:سینیٹ میں اپوزیشن کا صدر مملکت کے مواخذے کا مطالبہ

Related Posts