سینیٹ انتخابات، ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لئے اپنے اپنے امیدواروں کے نام فائنل کرلئے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لئے 14 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی اسلام آباد کی سینیٹ کے لئے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے جبکہ خیبر پختونخوا سے  فرحت اللہ بابر پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق سندھ سے جام مہتاب ڈہر، تاج حیدر، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور شہادت اعوان امیدوار ہوں گے۔

ٹیکنو کریٹ کی نشست پر فاروق نائیک، شہادت اعوان اورکریم خواجہ امیدوار ہوں گے۔

خواتین کی نشستوں پر پلوشہ خان، اور خیرالنساء مغل پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی جبکہ رخسانہ شاہ کورنگ امیدوار ہوں گی۔ پنجاب میں جنرل نشست پر عظیم الحق منہاس پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

دوسری طرف مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کے لئے راجہ ظفر الحق اور پرویز رشید کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 مسلم لیگ ن نے تین جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک خاتون نشست کے لئے چار لیگی رہنماؤں کا نتخاب کرلیا۔ جمیعت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر کو ن لیگ نے اپنے کوٹے سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ محمد زبیر کو پہلی بار پنجاب سے سینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کو خواتین کی نشست پر سینیٹ میں لانے کا قوی امکان ہے جبکہ نامور وکیل اعظم نذیر تارڑ کو بھی سینیٹ کی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعظم نذیز تارڑر عاصمہ جہانگیر وکلاء گروپ کے مرکزی رہنماؤں میں شامل ہیں۔ نامزد امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

Related Posts