وزیرِ اعظم عمران خان ٹیلیفون پر عوام سے براہِ راست گفتگو آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان ٹیلیفون پر عوام سے براہِ راست گفتگو آج کریں گے
وزیرِ اعظم عمران خان ٹیلیفون پر عوام سے براہِ راست گفتگو آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان ٹیلیفون کے ذریعے عوام سے براہِ راست سوال و جواب اور گفتگو آج کریں گے جو ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج دوپہر 3 بج کر 30 منٹ پر عوام سے براہِ راست گفتگو کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کا کوئی بھی شہری وزیرِ اعظم سے فون نمبر 9224900-051 پر بات کرسکے گا۔

سینیٹر فیصل جاوید خان کے مطابق وزیرِ اعطم عمران خان کی عوام سے براہِ راست گفتگو ٹی وی، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر نشر کی جائے گی تاکہ ملک کے ہر شہری کو وزیرِ اعظم سے گفتگو کا موقع مل سکے۔

آپ کا وزیرِ اعظم آپ کے ساتھ کے عنوان کے تحت وزیرِ اعظم عمران خان مسلسل چوتھی مرتبہ عوام سے براہِ راست گفتگو اور سوال و جواب کریں گے اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کریں گے۔

گزشتہ گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے حکامِ بالا کو ہدایات جاری کی تھیں۔ دورانِ گفتگو وزیرِ اعظم نے کہا کہ اگر بھارت جیسی کورونا صورتحال سے بچنا ہے تو ایس او پیز پر عمل ضروری ہے۔

رواں ماہ 13 مئی کے روز بھی وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام کو کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر عمل کی ترغیب دی اور عید الفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔ 

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے عید الفطر کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہر پاکستانی شہری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عوام عید کے موقعے پر کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔

مزید پڑھیں: عوام عید الفطر کے موقعے پر ایس او پیز کا خیال رکھیں۔وزیرِ اعظم 

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا لیکن اب مشکل وقت سے نکل چکے ہیں،اب بہت اچھا وقت آرہا ہے۔

رشکئی ترجیحی خصوصی اقتصادی زون کے کمرشل لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سی پیک کے اندر آتی ہے جو خوش آئند ہے، پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے اور پاکستان میں برآمدات کے لیے انڈسٹری لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک برآمدات میں اضافہ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کریگا۔

مزید پڑھیں: مشکل وقت سے نکل چکے، اب بہت اچھا وقت آرہا ہے، وزیراعظم

Related Posts