9 مئی کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، صدر زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

9th May to be remembered as a dark day in Pakistan's history: President zardari

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی 2023 کو پاکستان کی تاریخ کے سیاہ دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جب سیاسی طور پر مشتعل ہجوم نے ملک بھر میں افراتفری مچائی اور عوامی املاک اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ ان واقعات نے ملک کے امیج کو بری طرح داغدار کیا،صدر نے اپنے پیغام میں ہجوم کے حملوں کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے، قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے اور اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے اور تعمیری تنقید جمہوریت کا نچوڑ ہیں، پاکستان کے آئین میں اسمبلی اور اظہار رائے کے بنیادی حقوق موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تشدد بھڑکاکر حقوق کا غلط استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہم نے ذمہ دار جمہوریتوں میں ایسی توڑ پھوڑ کبھی نہیں دیکھی، جس میں پرتشدد ہجوم سیاسی فائدے کے لیے ریاستی املاک کو تباہ کر رہے ہوں۔

صدر نے پاکستان کی مسلح افواج اور اس کے اداروں پر فخر کا اظہار کیا، جو مختلف خطرات سے قوم کے دفاع میں پیش پیش رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 9 مئی کے تشدد کے ذمہ داروں کا قانون کے مطابق جوابدہ ہونا چاہیے۔

صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اور سیاسی قوتوں کی اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں نے نہ صرف بطور قوم حاصل ہونے والی ترقی کو روکا بلکہ سماجی و اقتصادی چیلنجوں کو مزید بڑھا دیا۔

“موجودہ سیاسی صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں رواداری، جمہوری اقدار اور سیاسی مکالمے کے فروغ کے لیے کام کریں اور قوم کو واضح سمت فراہم کریں۔

صدر نے سیاسی جماعتوں، پارلیمنٹ، میڈیا اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھتے ہوئے اور رواداری، سیاسی مکالمے اور شمولیت کے کلچر کو فروغ دے کر جمہوریت کو مضبوط کریں۔

Related Posts