بلوچستان میں مزید 7 پنجابی مزدور قتل، تعلق کس شہر سے تھا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Seven Punjab workers killed in terrorist attack in Gwadar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گوادر: بدھ کی شب گوادر میں دہشت گردانہ حملے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات مزدور جاں بحق ہو گئے۔

دہشت گردوں نے گوادر کے علاقے سربند میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹرز پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سوئے ہوئے سات افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد پنجاب کے شہر ساہیوال کے رہائشی ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے قتل کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے، چند ہفتے پہلے بھی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو گاڑی سے اتار کر قتل کردیا گیا تھا۔

پولیس نے حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہےکہ شرپسند عناصر کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں ملوث دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

Related Posts