عوام عید الفطر کے موقعے پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔وزیرِ اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام عید الفطر کے موقعے پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔وزیرِ اعظم عمران خان
عوام عید الفطر کے موقعے پر کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔وزیرِ اعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے عید الفطر کے موقعے پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہر پاکستانی شہری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عوام عید کے موقعے پر کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں۔

عید کے موقعے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں مظلوم کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو آفات سے محفوظ رکھے۔

یاد رہے کہ آج ملک بھر میں عیدالفطر کا مذہبی و ثقافتی تہوار کورونا ایس او پیز کے تحت نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی کیلئے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھا گیا۔ اس موقعے پر ملک کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے عیدالفطر کا تہوار آج منایا جارہا ہے

Related Posts