مشکل وقت سے نکل چکے، اب بہت اچھا وقت آرہا ہے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نوشہرہ: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا لیکن اب مشکل وقت سے نکل چکے ہیں،اب بہت اچھا وقت آرہا ہے۔

رشکئی ترجیحی خصوصی اقتصادی زون کے کمرشل لانچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رشکئی اکنامک زون سی پیک کے اندر آتی ہے جو خوش آئند ہے، پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے اور پاکستان میں برآمدات کے لیے انڈسٹری لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب تک برآمدات میں اضافہ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کریگا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے ہمارے پاس پیسہ نہیں تھا، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے سہولتیں فراہم کررہے ہیں، ماضی میں برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے سرحد پار سے دراندازی کے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا

مغرب کی انڈسٹریلائزیشن پرانے طرز کی ہے، سرمایہ کار وہاں آتا ہے جہاں اسے منافع ملے، دوست ممالک فنڈنگ نہ کرتے تو پاکستان دیوالیہ ہوجاتا، مشکل وقت سے نکل چکے اب بہت اچھا وقت آرہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال پہلے پاکستان بینک کرپٹ تھا اور قرضہ بڑھا ہوا تھا لیکن اللہ کا شکر ہے ہم مشکل دور سے نکلے اور ملک کو معاشی استحکام دیا، اب ملک ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے، ہماری معیشت اٹھنا شروع ہوگئی ہے، اب ملک ٹھیک جگہ کھڑا ہے۔

Related Posts