لاہور ایئرپورٹ پر آگ لگ گئی، عازمین حج کی سعودیہ روانگی میں تاخیر، وائرل ویڈیوز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hajj flight delayed as fire erupts at Lahore airport
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: جمعرات کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے حج پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے ایئرپورٹ پر امیگریشن سسٹم کو جزوی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے امیگریشن کا عمل رک گیا ہے۔دھوئیں کے باعث مسافروں کو امیگریشن لاؤنج سے باہر نکالا گیا۔

فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 آگ پر قابو پانے کے لیے ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

 

واضح رہے کہ حج سیزن کیلئے پاکستان سے پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ہرسال کی طرح امسال بھی پاکستان سے لاکھوں عازمین فریضہ حج ادا کرینگے۔ اس حوالے سے روڈ ٹو مکہ پروگرام بھی شروع ہوچکا ہے۔

لاہور ایئر پورٹ پر آگ لگنے کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے اور جلد عازمین حج کی سرزمین مقدس روانگی کیلئے اقدامات مکمل کرکے فلائٹس روانہ کردی جائینگی۔

Related Posts