پاکستان آئندہ سال 12ارب ڈالر کا ریلیف کیسے حاصل کرے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے آئندہ سال 12ارب ڈالر کا ریلیف حاصل کرنے کیلئے حکمتِ عملی تیار کرلی، وفاقی حکومت کا بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ 23ارب ڈالر  ہے۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آئندہ مالی سال 25-2024 کیلئے دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرائے گا، سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر، عرب امارات سے 3 جبکہ چین سے 4ارب ڈالر رول اوور کی توقع ہے۔

رپورٹ میں وزارتِ خزانہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چین سے مزید نئی فنانسنگ بھی آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کر لی جائے گی جبکہ پاکستان آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی مد میں 1 ارب ڈالر سے زائد ملنے کی توقع کر رہا ہے۔

بجٹ تخمینے میں عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے نئی فنانسنگ بھی شامل کی جائے گی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی مدد سے عالمی مالیاتی اداروں سے مزید قرض کے معاہدے کرے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں معاشی استحکام کے دعوے کیے گئے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ روپیہ مضبوط اور مستحکم ہوگیا جبکہ افراطِ زر کی شرح بھی کم ہو کر 17فیصد ہوگئی ہے۔ 10 ماہ سے معاشی اہداف کی سمت درست ہے۔

آج سے 2 روز قبل اسلام آباد میں وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی وفد نے پاکستان آ کر اعتماد کا اظہار کیا۔ کاروباری مذاکرات بہت اچھے ہوئے، ملک کا تجارتی خسارہ کنٹرول میں ہے۔

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرعی جی ڈی پی کی شرح میں 5 فیصد مثبت تبدیلی آئی۔ زرِ مبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے جو 2 ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں۔ کرنسی کی قدر مستحکم ہوئی، افراطِ زر کی شرح بھی 38 فیصد سے کم ہو کر 17فیصد ہوگئی۔

Related Posts