پولیس کے تشدد کے خلاف وکلاء کی ملک گیر ہڑتال، عدالتوں میں کام ٹھپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور ہائی کورٹ کے باہر پولیس کی جانب سے وکلا کے خلاف گزشتہ روز کیے گئے کریک ڈاؤن کے خلاف ملک بھر کے وکلا آج ہڑتال کررہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ کے باہر وکلاء کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

گزشتہ روز وکلا کی مختلف تنظیموں نے عدالتی کارروائی کے مکمل بائیکاٹ کی کال دی تھی۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ آج لاہور ہائیکورٹ کے اندر اور ایوان عدل میں اجلاس کا انعقاد کریں گے۔

اسی طرح لاہور میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جن پر لاٹھی چارج، آنسوگیس اور بعد ازاں جیل وین میں ڈالا گیا، کراچی میں بھی آج تمام عدالتیں بند رہیں گی۔

آج سٹی کورٹس میں آنے والے تمام سائلین کو مین گیٹ پر روک دیا گیا اور اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ہڑتال کے باعث قیدیوں کو بھی آج عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پولیس نے ہائی کورٹ کے باہر احتجاج کرنے والے وکلاء پرلاٹھی چارج کیااور آنسو گیس پھینکی تھی۔وکلاء نے جواباً پولیس کی بھاری نفری پر پتھراؤ کیا جس کے بعد جی پی او چوک میدان جنگ بنارہا۔

وکلا کی طرف سے ہڑتال کی کال کی وجہ سے آج پورے ملک میں عدالتوں میں کام بند ہے جس کی وجہ سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts