کیا شیر افضل مروت کو عمران خان کے حکم پر کور کمیٹی سے نکالا گیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیر افضل مروت اور عمران خان
(فوٹو: جی این این)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور معروف وکیل شیر افضل مروت کو مبینہ طور پر عمران خان کے حکم پر کور کمیٹی سے نکال دیا گیا ہے۔اس سے قبل انہیں سیاسی کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کا اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو پہلے سیاسی اور اب کور کمیٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ سابق وزیر عمر ایوب نے شیر افضل مروت کو دونوں کمیٹیوں سے نکالے جانے کی تصدیق کردی۔

رپورٹ کے مطابق عمر ایوب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے براہِ راست شیر افضل مروت کو سیاسی اور کور کمیٹی سے الگ کرنے کا حکم دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو عمران خان نے بہت عزت اور احترام دیا۔

گفتگو کے دوران عمر ایوب خان نے کہا کہ شیر افضل مروت کو بارہا ہدایت دی گئی کہ پارٹی پالیسی کے خلاف نہ جائیں، عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ شیر افضل مروت نے سعودی حکومت کے ساتھ ذاتی تعلقات کو نقصان پہنچایا جبکہ عمران خان کے سعودی وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں۔ سیاسی کمیٹی شیر افضل کے خلاف ایکشن لے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اخبارات بھی پڑھتے ہیں اور انہیں معلومات بھی ملتی رہتی ہیں، میں پارٹی کا جنرل سیکریٹری ضرور ہوں لیکن فیصلوں کا اختیار بانی عمران خان کا ہے۔ مجھے اپوزیشن لیڈر بنانے کا حکم بھی سابق وزیراعظم نے دیا تھا۔

Related Posts