پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ریڈیو پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہاکی کے میدان سے طویل عرصے کے بعد قوم کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم تیرہ سال بعد ملائیشیا کے اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، گرین شرٹس کے ساتھ ساتھ جاپان نے بھی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایپوہ میں جاری ٹورنامنٹ کے چوتھے پول راونڈ میں جاپان نے میزبان ملائیشیا کو 1-2گول سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹایا۔

چوتھا پول راونڈ مکمل ہونے پر پاکستان اور جاپان دس، دس پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان نے پول میچ میں کینیڈا کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی تھی۔

گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہے۔ پاکستان نے ملائیشیا، کوریا کے خلاف جیتا، جاپان کیخلاف میچ برابر رہا۔

پاکستان نے آخری بار 2011 میں اذلان شاہ کپ کا فائنل آسٹریلیا کیخلاف کھیلا تھا جس میں پاکستان کو 2-3 گولز سے شکست ہوئی تھی۔

Related Posts