وزیرِ اعظم ٹائیگر فورس پر قومی وسائل ضائع نہ کریں۔سعد رفیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم ٹائیگر فورس پر قومی وسائل ضائع نہ کریں۔سعد رفیق
وزیرِ اعظم ٹائیگر فورس پر قومی وسائل ضائع نہ کریں۔سعد رفیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی تقریر سننے کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات جاری ہیں، خواجہ سعد رفیق نے وزیرِ اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ ٹائیگر فورس پر قومی وسائل ضائع نہ کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ ریلوے  خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی ٹائیگر فورس پر وقت اور وسائل ضائع نہ کیے جائیں۔

مسلم لیگ (ن) رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس کی بجائے وزیرِ اعظم عمران خان کو چاہئے کہ کورونا وائرس کے خلاف جامع منصوبہ بندی اور ریاستی مشینری کا استعمال کریں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کورونا وائرس جیسے عالمی خطرے سے جنگ کے لیے قوم کا جذبۂ اخوت بروئے کار لایا جائے۔ 

گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر سننے کے بعد ردِ عمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بدقسمتی سے جناب عمران خان کا خطاب بے معنی اور ٹھوس اقدامات سے خالی تھا۔

ن لیگ رہنما نے کہا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے قومی وحدت اور مواخات کی بات ہی نہیں کی گئی۔

وزیرِ اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے عہدے پر بٹھایا گیا شخص قومی اتحاد و یکجہتی پر یقین ہی نہیں رکھتا۔ 

Related Posts