بوسنیا سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بوسنیا سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔وزیرِ اعظم
بوسنیا سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بوسنیا ہرزے گوینا سے تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور بوسنیا کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے، وزیرِ اعظم عمران خان اور بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ دونوں ممالک کے مابین سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں بوسنیا کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں جبکہ پاکستانی عوام بوسنیا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ ہم تجارت سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بوسنیا نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی جس پر ہم بوسنین صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہر مشکل میں پاکستان کے عوام بوسنیا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں نے اور بوسنین صدر نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے اسلام دشمن اقدام پر بھی گفتگو کی۔

خطاب کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے فرانسیسی صدر کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادئ اظہار کا حق کسی کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں دیتا جبکہ پاکستانی عوام کے دلوں میں بوسنیا کیلئے نرم گوشہ موجود ہے۔ صدر شفیق جعفرووچ نے مجھے بوسنیا کے دعوے کی دعوت دی ہے، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات، ٹرمپ کی ناپسندیدہ 2 مسلم خواتین دوبارہ کامیاب

Related Posts