وزیرِ اعظم کی ٹائیگر فورس کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پرنظر رکھنے کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم اتحاد مجھ سے این آر او لینے کیلئے بنا، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
پی ڈی ایم اتحاد مجھ سے این آر او لینے کیلئے بنا، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے رضا کار ٹائیگر فورس کے ممبران کو ملک بھر میں اشیائے ضررویہ کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے کے روز میں کنونشن سینٹر میں اپنی ٹائیگر فورس سے ملاقات کروں گا۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ ہفتے کے روز سے قبل ہر روز ہمارے رضا کار اپنے قرب و جوار میں باقاعدگی سے دال، آٹا، چینی اور گھی کی قیمتیں معلوم کریں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو ٹائیگر فورس کے پورٹل پر ڈالا جائے، ملاقات کے دوران قیمتوں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ پیر سے حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں نیچے لانے کیلئے تمام ریاستی وسائل بروئے کار لائے گی۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم پہلے ہی ملک میں ہونے والی مہنگائی کے عوامل کا جائزہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا ملک میں اشیائے خورونوش کی واقعی قلت ہے یا پھر یہ مافیاز کی جانب سے ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کی وجہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم  کا پیر سے مہنگائی کیخلاف پالیسی پر عملدرآمد کا اعلان

Related Posts