پی ٹی وی کی پہلی آواز طارق عزیز کے انتقال پر وزیرِ اعظم عمران خان کا اظہارِ تعزیت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی وی کی پہلی آواز طارق عزیز کے انتقال پر وزیرِ اعظم عمران خان کا اظہارِ تعزیت
پی ٹی وی کی پہلی آواز طارق عزیز کے انتقال پر وزیرِ اعظم عمران خان کا اظہارِ تعزیت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی پہلی آواز کہلانے والے سینئر کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ معروف کمپیئر طارق عزیز کے انتقال پر دلی افسوس ہوا جو اپنے وقت کا تابندہ ستارہ رہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ طارق عزیز نے پی ٹی وی کے پہلے گیم شو نیلام گھر کی میزبانی کی۔ مرحوم کمپیئر کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہماری دلی ہمدردیاں ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پی ٹی وی کے پروگرام نیلام گھر سے شہرت پانے والے کمپیئر اور سینئر فلمی اداکار طارق عزیز کا آج لاہور میں  انتقال ہوگیا جبکہ انتقال کے وقت ان کی عمر 84 سال تھی۔ 

گلے میں تکلیف کے باعث ان کولاہور کے  نجی ہسپتال میں لایا گیا، جہاں کچھ وقت علاج کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ انہیں کوئی مہلک بیماری نہیں تھی۔ 

مزید پڑھیں: سینئر  ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے

Related Posts