نیلام گھر سے شہرت پانے والے ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیلام گھر سے شہرت پانے والے ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے
نیلام گھر سے شہرت پانے والے ٹی وی کمپیئر طارق عزیز انتقال کر گئے

 پی ٹی وی کے پروگرام نیلام گھر سے شہرت پانے والے کمپیئر اور سینئر فلمی اداکار طارق عزیز کا آج لاہور میں  انتقال ہوگیا ہے جبکہ انتقال کے وقت ان کی عمر 84 سال تھی۔ 

گلے میں تکلیف کے باعث ان کولاہور کے  نجی ہسپتال میں لایا گیا، جہاں کچھ وقت علاج کے بعد ان کا انتقال ہوگیا۔ انہیں کوئی مہلک بیماری نہیں تھی۔ 

طارق عزیز نے ملکی سیاست میں بھی شمولیت اختیار کی اور وطنِ عزیز کی خدمت کیلئے رکنِ قومی اسمبلی کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

ٹی وی پروگرام نیلام گھر کا نام تبدیل کرکے بزمِ طارق عزیز کر دیا گیا تھا، جبکہ اداکار و فنکار طارق عزیز شعر و شاعری کا بھی شوق رکھتے تھے۔ 

فلمی اداکار کے طور پر طارق عزیز نے متعدد فلموں میں کام کیا اور شائقین پر اپنی آواز اور اداکاری کا اثر چھوڑا۔ 

Related Posts