وزیر اعظم کی جولائی کے دوران 410 ارب اکٹھنے کرنے پر ایف بی آر کی تعریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کی جولائی کے دوران 410 ارب اکٹھنے کرنے پر ایف بی آر کی تعریف
وزیر اعظم کی جولائی کے دوران 410 ارب اکٹھنے کرنے پر ایف بی آر کی تعریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے جولائی کے دوران ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھنے کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے ماہِ جولائی میں ریکارڈ ریونیو اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اب تک 410 ارب روپے اکٹھے کیے جاچکے ہیں جو تاریخی اعتبار سے جولائی میں جمع کی جانے والی سب سے بڑی رقم ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر نے رواں ماہ کے ہدف سے 22 فیصد زائد ریونیع جمع کیا۔ یہ وصولیاں مستقل معاشی احیاء اور اقتصادی افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی آئینہ دار ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر کے ٹیکس ریونیو کو بڑھانے  اور ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ پر لانے کیلئے ٹیکس وصولی کا نیا مشینی نظام متعارف کرا دیا۔

ایف بی آر کے 15روز قبل جاری کردہ بیان کے مطابق دکانداروں، شاپنگ مالز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز سے ٹیکس وصولی کے عمل کو آسان بنانے کیلئے مشینی نظام (پوائنٹ آف سیلز) متعارف کرایا گیا جس کے رواں ماہ کے اختتام پر آغاز کا فیصلہ ہوا۔

مزید پڑھیں: ایف بی آر نے ملک بھر میں پوائنٹ آف سیلز  نظام متعارف کرادیا

قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان نے 4 ہزار 732 ارب روپے ٹیکس محصولات جمع کرنے پر ایف بی آر کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔

 ٹوئٹر پر رواں ماہ 2 جولائی کو اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال 21-2020 میں 4 ہزار 732 ارب روپے ٹیکس محصولات کی مد میں جمع کیے جو ایک اہم کامیابی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا 4732ارب جمع کرنے پر ایف بی آر کو خراجِ تحسین

Related Posts