ایف بی آر نے ملک بھر میں ‘ پوائنٹ آف سیلز ‘ نظام متعارف کرادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا
حکومت نے ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لیے آرڈیننس جاری کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر کے ٹیکس ریونیو کو بڑھانے کے لیے اور ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ پر لانے کے لیے ٹیکس وصولی کا نیا مشینی نظام متعارف کرا دیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق دکانداروں، شاپنگ مالز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز سے ٹیکس وصولی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مشینی نظام (پوائنٹ آف سیلز) متعارف کرایا جارہا ہے۔ پوائنٹ آف سیلز نظام پر اس ماہ کے اختتام تک شروع کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ کمشنر ایف بی آر قاضی افضل کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے مکمل طور پر نفاذ کے لیے سروے کررہے ہیں۔

کمشنر ایف بی آر نے بتایا کہ ٹائلز اور سینٹری مارکیٹ گلبہار کا سروے رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا، گلبہار ٹائلز مارکیٹ میں رواں ماہ ٹیکس وصولی کا نظام شروع ہوجائےگا، رواں ماہ پوائنٹ آف سیلز کی تعداد میں 200 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

قاضی افضل نے کہا کہ 31 جولائی تک پوائنٹ آف سیلز بڑھ کر 150 تک پہنچ جائیں گے، ٹائلز ایسوی ایشن کے وفد نے ملاقات میں کچھ تحفظات بیان کیے ہیں، تحفظات کا بات چیت سے حل نکل آئے گا۔

کمشنر ایف بی آر کا کہنا تھا کہ نرسری اور منظور کالونی فرنیچرمارکیٹ کا سروے مکمل ہوگیا، مذکورہ مارکیٹوں میں پوائنٹ آف سیلز کے لیے نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں، فرنیچر مارکیٹوں میں دکانداروں کو 10 لاکھ روپے جرمانے کے نوٹسز جاری کیے، بیکریوں اور نمکو سینٹرز کا آر ٹی او 1 کی حدود میں بھی سروے مکمل ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیکریوں اور نمکو سینٹرز کو پوائنٹ آف سیلز کے تحت رجسٹر ہونا پڑے گا، رجسٹریشن کے لیے 400 سے زائد نوٹسز جرمانے کے ساتھ جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان نے الزام تراشی جاری رکھی تو حالات بہتر نہیں ہوں گے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید

Related Posts