پاکستان میں آبی تحفظ کی حکومتی پالیسیاں مفید ثابت ہورہی ہیں۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں آبی تحفظ کی حکومتی پالیسیاں مفید ثابت ہورہی ہیں۔وزیرِ اعظم
پاکستان میں آبی تحفظ کی حکومتی پالیسیاں مفید ثابت ہورہی ہیں۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں آبی تحفظ کی حکومتی پالیسیاں مفید ثابت ہورہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آبی تحفظ کی ہماری پالیسیاں ثمر بار اور مفید ثابت ہوئیں جبکہ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مؤثر ری سائیکلنگ پالیسیز اپنائیں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پانی کو ری سائیکل کرنے کیلئے پالیسیز، بارش کے پانی کے زیر زمین ذخائر، وقت سے مشروط کنویں اور دیگر اہم اقدامات کے ذریعے آبی تحفظ کو ممکن بنایا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ 1980ء کے بعد پہلی بار لاہور کے زیرِ زمین پانی کی سطح کو مزید گرنے سے روک لیا گیا۔ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کے تحت آبی تحفظ کی پالیسیاں مفید ثابت ہورہی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل گرین یورو بانڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم وہ کر رہے ہیں جو 50 سال پہلے کرنا چاہئے تھا۔ پانی کی قلت ختم کرنے کیلئے 10 ڈیم بنا رہے ہیں۔

خطاب کے دوران گزشتہ ماہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ 60ء کی دہائی میں پاکستان میں طویل مدتی پلاننگ جاری تھی۔ جب ہم بڑے ہو رہے تھے تو ایشین ٹائیگرز پاکستان سے پیچھے تھے۔ آج پاکستان میں طویل المدت پلاننگ نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: سندھ اور وفاق کی پانی پر محاذ آرائی، آبی قلت کا مسئلہ کب حل ہوگا؟

حال ہی میں پاکستان میں آبی قلت اور پانی کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا، ارسا نے کہا کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 8 دن کا رہ گیا ہے۔

گزشتہ ماہ 20 مئی کے روز انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا ملک بھر میں پانی کی شدید قلت کے متعلق کہنا تھا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 59 ہزار جبکہ اخراج 65 ہزار کیوسک ہے۔

مزید پڑھیں: آبی بحران سنگین، منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 8 دن کا رہ گیا۔ارسا

Related Posts