ڈکی بھائی کی بیوی کی جعلی نازیبا ویڈیو کس نے لیک کی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سوشل میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈکی بھائی کے نام سے مشہور یوٹیوبر سعد رحمان کی اہلیہ اروب جتوئی کی ایک ڈیپ فیک ویڈیو نے تشویش اور غم و غصے کو جنم دیا ہے۔ ڈکی بھائی کی جانب سے مجرموں کی معلومات کے لیے انعام کی پیشکش کے باوجود اس غیر اخلاقی فعل کے ذمے داران کا تا حال کچھ پتا نہیں چل سکا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک گمنام فرد نے AI ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی  ایک جعلی نا زیبا ویڈیو بنائی، جو بڑی تیزی سے وائرل ہوتی چلی گئی۔

تاہم یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈکی بھائی نے فوری طور پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک ولاگ بنایا اور اس میں فنی تفصیلات کے ساتھ اس ویڈیو کی حقیقت بے نقاب کردی کہ کیسے ڈیپ فیک ٹکنالوجی کے ذریعے کسی اور نازیبا ویڈیو پر ان کی اہلیہ کا چہرہ جوڑ کر اسے وائرل کر دیا گیا ہے۔

ولاگ میں ڈکی بھائی نے پوری تفصیل سے معاملہ واضح کیا کہ یہ ویڈیو کہاں سے اور کیسے بنائی گئی ہے۔ مزید برآں انہوں نے ذمہ داروں کو سامنے لانے میں مدد فراہم کرنے والے کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔

ولاگ میں ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی بھی سامنے آئیں اور انہوں نے بتایا کہ کیسے اس جعلی نازیبا ویڈیو نے ان کو سخت ترین اذیت سے دوچار کیا۔

واضح رہے کہ ڈکی بھائی 6.96 ملین سبسکرائبرز کے ساتھ پاکستان کے ٹاپ یوٹیوبر ہیں۔

Related Posts