پاکستانی شہری کی حیثیت سے آپ پر بیرونی قرضہ کتنا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پرافٹ پاکستان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی دو لاکھ اٹھاسی ہزار روپے کا مقروض ہے، ہم نے بطور قوم آمدن کم اور اخراجات زیادہ کر لئے ہیں۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاشہ غوث نے کہا کہ جب ادائیگی ڈالر میں کرنی تو ڈالر چھاپ نہیں سکتے، ڈالر کمانے ہوتے ہیں، ہم نے پچھلے بارہ سالوں میں ماضی کی نسبت دوگنا قرضہ لیا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کو آئندہ تین سال میں 60 بلین ڈالر ادا کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لئے قرض لیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انکم کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا، پبلک کو ریلیف کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کے پاس ہے، یہ بات باعث شرمندگی ہے کہ دنیا آگے اور ہم پیچھے جا رہے ہیں۔ عائشہ غوث نے کہا کہ صوبوں کو اٹھارویں ترمیم کے مطابق فنکشنل کرنا ہوگا۔

Related Posts