پاکستان میں آبی بحران سنگین، منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 8 دن کا رہ گیا۔ارسا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں آبی بحران سنگین، منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 8 دن کا رہ گیا۔ارسا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں آبی قلت اور پانی کا بحران سنگین صورت اختیار کر گیا، ارسا کا کہنا ہے کہ تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 8 دن کا رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پانی کی قلت شدید ہوچکی ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 59 ہزار جبکہ اخراج 65 ہزار کیوسک ہے۔

ارسا کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 50 ہزار جبکہ اخراج 58 ہزار کیوسک ہے۔ اگر گلیشیئرز پر درجۂ حرارت میں اضافہ نہ ہوا تو پانی کی قلت کی صورتحال مزید سنگین ہوسکتی ہے۔ 

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں پانی کی قلت کے حوالے سے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے پانی کا بحران پیدا کردیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے متنازع چشمہ جہلم لنک کینال کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ روز بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے عوام کا مقدمہ لڑا تو پی ٹی آئی حکومت نے مجبور ہوکر غیرقانونی تونسہ پنجند لنک کینال کو بند کیا۔

مزید پڑھیں: حکومت پانی کی منصفانہ تقسیم میں ناکام ہوچکی ہے، بلاول بھٹو زرداری

یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے متعدد شہروں میں پانی کی صورتحال مخدوش ہے۔ کراچی کے شہریوں کو کے فور منصوبے کے ذریعے اضافی پانی فراہم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ 

اِس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں شہر قائد کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کا جائزہ لیا گیا جس میں وفاقی و صوبائی وزراء شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور پراجیکٹ 260 ایم جی ڈی کا منصوبہ ہے جس پر 60 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اب تک 11 اعشاریہ 30 ارب روپے کے اخراجات ہوچکے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: کراچی کو کے 4 سے پانی کی فراہمی کا خواب کب پورا ہوگا؟

Related Posts