امریکا نے 1 سال قبل پاکستان کو آئی ایم ایف کے متعلق کیا کہا تھا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان، امریکا اور آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: آج سے 1 سال قبل امریکی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے جن اصلاحات پر اتفاق کیا، وہ آسان نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 28 اپریل 2023کو سامنے آنے والی پیشرفت کے تحت امریکی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے آئی ایم ایف سے متفقہ اصلاحات پر عمل کرنا ہوگا جبکہ امریکا امداد جاری رکھے گا۔

ماضی میں دئیے گئے مذکورہ بیان میں امریکی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ امریکہ تکنیکی امداد کے ذریعے پاکستان کی معاونت و حمایت جاری رکھے گا۔ آئی ایم ایف سے متفقہ اصلاحات سہل نہیں ہیں تاہم ان پر عملدرآمد بھی ضروری ہے۔

آئی ایم ایف کے متعلق امریکی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھائے۔ پاکستان کو مزید قرض سے بچنے کیلئے اصلاحات پر عملدرآمد ضروری ہے۔گزشتہ 1 سال (2022 سے 2023) کے دوران پاک امریکا سکیورٹی تعلقات بہتر ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس 2023ء کے دوران ہی امریکی حکومت کے سفارتکاروں  نے عید منانے والے پاکستانی شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں اپنے سفارت خانے کو 5 روز کیلئے بند کردیا تھا جس سے دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دینا مقصود تھا۔

Related Posts