اہم ملاقات، صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کیا یقین دہانی کرائی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف اور اسلامی ترقیاتی بینک
(فوٹو: اردو پوائنٹ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس ڈی بی) نے وفاقی حکومت کو پاکستان میں جاری منصوبے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائن پر اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر ڈاکٹر سلیمان الجاسر سے ملاقات کی اور آئی ایس ڈی بی کے پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سابقہ دورِ حکومت میں اسلامی ترقیاتی بینک کی طرف سے مختلف منصوبوں میں 1 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری پر آئی ایس ڈی بی کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب کے بعد بحالی کی کوششوں کو سراہا۔

اسلامی ترقیاتی بینک نے سیلاب کے بعد عوامی بحالی کیلئے معاونت کی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر سلیمان الجاسر کے ذاتی تعاون اور قائدانہ کردار کی تعریف کی۔

دورانِ ملاقات وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے مابین دو تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس دوران پاکستان میں جاری منصوبے جلد مکمل کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کی معاونت اور شراکت داری پاکستان میں تعمیرِ نو اور روزگار سمیت دیگر شعبوں میں معاون ثابت ہورہی ہے۔

گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو درست خطوط پر استوار کرنے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے کیلئے ایس آئی ایف سی فعال ہے۔

صدر آئی ایس ڈی بی ڈاکٹر الجاسر نے کہا کہ پاکستان اسلامی ترقیاتی بینک کے بانی رکن کی حیثیت سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس ملک کو بھرپور آبی وسائل سے نواز رکھا ہے اور یہاں افرادی قوت بھی اہمیت کی حامل ہے۔

ڈاکٹر سلیمان الجاسر نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔ اس دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، مصدق ملک، جام کمال اور اویس لغاری بھی موجود تھے۔

Related Posts