جامعہ کراچی نے فلسطین کے حق میں امریکی طلبہ کی تحریک کی حمایت کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو امریکی میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی یونیورسٹی کے  200 سے زائد اساتذہ نے غزہ میں اسرائیلی سربیت کے خلاف احتجاج کرنے والے امریکی جامعات کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے انھیں اپنے دستخط کے ساتھ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

موقر معاصر ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی جامعات کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل مظالم کی مذمت پر مبنی اس مراسلے پر جامعہ کراچی کے سینیئر پروفیسرز سمیت 210 اساتذہ نے دستخط کیے ہیں۔

جاری مکتوب میں رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم، رئیس کلیہ معارف اسلامی ڈاکٹر زاہد علی زاہدی، رئیس کلیہ علوم الادویات (فارمیسی) ڈاکٹر حارث شعیب، رئیس کلیہ سائنس اینڈ انجینیئرنگ ڈاکٹر مسرت جہاں یوسف، صدر انجمن اساتذہ ڈاکٹر شاہ علی القدر، ڈاکٹر فیضان نقوی، ڈاکٹر ریاض احمد، شعبہ پیٹرولیم ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر غفران عالم، شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ڈاکٹر محمد عاصم اور اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کے ڈاکٹر اصغر علی سمیت دیگر اساتذہ شامل ہیں۔

دستخطی مکتوب میں امریکا کے طول و عرض میں موجود ان مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ کو ارسال کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کے طور پر کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی کے اساتذہ ان اساتذہ و طلبہ سے جو گزشتہ کئی دنوں سے امریکا حکام کی جانب سے مسلسل دباؤ اور تشدد کے باوجود غزہ میں ہونے والے انسانی المیہ کے خلاف ڈٹ کر احتجاج اور اس پر اپنی حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے اپنی علمی آزادی کا ثبوت پیش کر رہے ہیں، اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

اس مکتوب میں نیو یارک کی کولمبیا یونیورسٹی، نیویارک یونیورسٹی، مشی گن یونیورسٹی، ایم آئی ٹی، بارکلے، ٹیکساس یونیورسٹی آسٹن، ییل یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ساؤتھ کیلیفورنیا، ایموری یونیورسٹی اٹلانٹا، اوہائیو یونیورسٹی، جارج واشنگٹن یونیورسٹی انڈیانا یونیورسٹی، اریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی سمیت دیگر 40 سے زائد یونیورسٹیز کے احتجاجی اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں سراہا گیا ہے۔

Related Posts