کیا موٹر وے پولیس اہلکار نے شہری کی بکری چوری کی؟ حقیقت سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ایکسپریس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سوشل میڈیا پر گزشتہ دن موٹروے پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں وہ ایک بکری کو موٹر وے کی باڑ کے باہر سے پکڑ کر گاڑی میں ڈال کر لے جا رہا ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ موٹر وے کا پولیس اہلکار شہری کی بکری چوری کرکے لے جا رہا ہے، اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

وائرل ویڈیو فتح جنگ کے قریب موٹر وے کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر وے پولیس کا اہلکار حفاظتی باڑ کے باہر سے  ایک بکری کو کان سے پکڑ کر لے جا رہا ہے۔

واقعے کے مطابق فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر چرواہا بکریاں چرانے کے لیے لایا تو اس دوران سڑک پر موٹروے پولیس کی ایک گاڑی آئی جس میں سے افسر اترا اور پھر اندر آکر ایک بکرے کو کان پکڑ کر اپنے ساتھ لے گیا۔

چرواہے نے واقعے کو چوری کی واردات قرار دیا جبکہ موٹروے پولیس نے کہا کہ مقامی افراد کے مویشی بکرے اور بکریاں فینس کے اندر کی سائیڈ پر تھیں، کچھ ہارڈ شولڈر پر تھیں جن کے موٹر وے پر آنے کا خطرہ تھا اور حادثے کا احتمال بھی تھا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مالک کو منع کرکے جانور وہاں سے لے جانے کا کہا لیکن وہ لیکر نہ گیا تو موٹر وے پولیس کا آفیسر ایک بکری تحویل میں لیکر کیمپ آفس آگیا۔

موٹروے پولیس حکام کے مطابق بعد ازاں  بکری کا مالک کیمپ آفس پہنچا اور معذرت کرکے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کرانے کے بعد تحریری معافی مانگی جس پر بکری اُس کے حوالے کردی گئی ہے۔

مویشی کے مالک بابر شہزاد نے کہا کہ بکرے بکریوں کے ساتھ چرواہا بھی موجود تھا۔ جانور غلطی سے فینس پار گئے جنہیں ملازم نے نکالنے کی کوشش بھی کی۔ تاہم موٹر وے پولیس کے عملے نے خلاف ورزی پر بکری تحویل میں جو رجوع کرنے پر واپس مل گی ہے۔

Related Posts