علامہ اشرفی نے حرمین شریفین میں سیاسی جھنڈے اٹھانے والوں کیخلاف فتویٰ دیدیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر  اشرفی کا کہنا ہے کہ غیر  رجسٹرڈ حج گروپ یا سوشل میڈیا گروپ کے ساتھ حج بکنگ نہ کریں۔

 انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ حرم شریف اور مسجد نبوی میں سیاسی پرچم اور تصاویر اٹھاتے ہیں، حرم شریف اور مسجد نبوی میں سیاسی پرچم اور تصاویر  اٹھانا شرعاً جائز  نہیں۔ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ ایف آئی اے کے ذریعے ایسے افراد کے خلاف ایکشن لے۔

انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین میں خلاف شریعت کام کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، اس سال کراچی سے بھی روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین جائیں گے۔

علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے حج بکنگ کی تاریخ کو بڑھایا ہے، پرائیویٹ حجاج کے بعض گروپ سرکار  سے بھی سستے ہیں۔

Related Posts