وفاقی حکومت قومی اسمبلی میں انسدادِ تشدد بل آج پیش کرے گی۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قومی اسمبلی میں انسدادِ تشدد بل آج پیش کرے گی جس کیلئے وزارتِ داخلہ تیار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے وزارتِ داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت کا تیار کیا ہوا انسدادِ تشدد بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔

انسدادِ تشدد بل کی اہمیت پر روشی ڈالتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ تشدد کسی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے میں ناقابلِ قبول ہے اور  دینِ اسلام کی روح کے بھی منافی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تشددآئینِ پاکستان اور عالمی سطح پر ملک کے دستخط کیے ہوئے معاہدوں کے بھی خلاف ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم و تشدد کا شکار افراد کا عالمی دن

Related Posts