مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم و تشدد کا شکار افراد کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم و تشدد کا شکار افراد کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم و تشدد کا شکار افراد کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم و تشدد اور متعصبانہ اقدامات کا شکار افراد کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق مذہبی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔ دنیا کے ہر انسان کو آزادئ اظہارِ رائے اور اپنے خیالات کو عوام الناس تک پہنچانے کا حق حاصل ہے۔ پر امن بقائے باہمی اور تنظیم قائم کرنے کا حق بنیادی انسانی حقوق میں شامل ہیں۔

عالمی چارٹر برائے انسانی حقوق کے آرٹیکل 18، 19 اور 20 میں ہر انسان کو مذہبی آزادی کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے جبکہ اقوامِ متحدہ نے یہ اعلان کیا کہ عالمی برادری  ہر قسم کی عدم برداشت اور مذہب کی بنیاد پر روا رکھے جانے والے امتیاز کے خلاف جدوجہد کرے گی۔

مذہبی حقوق کے تحفظ کیلئے اقوامِ متحدہ عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ ہر انسان کو کھلے عام تعمیری اور باعزت ماحول میں اپنے خیالات کے اظہار کی آزادی ہونی چاہئے، مختلف مذاہب، عقیدوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلا تعصب اور بلا تفریق اپنی اپنی رائے کے اظہار کی آزادی ہونی چاہئے۔

دنیا بھر میں مذہبی تعصب کی بنیاد پر نفرت کا نشانہ بننے والے افراد کے عالمی دن کے موقعے پر عالمی برادری آج یہ عہد کر رہی ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور آزادئ اظہارِ رائے کو بہتر سے بہتر حالات مہیا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ عالمی برادری پر امن بقائے باہمی کا گہوارہ بن سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جواں سال افراد کا عالمی دن اور بڑھتے ہوئے مسائل

Related Posts