حکومت کورونا وائرس کیخلاف ٹھوس منصوبہ بندی کرے ، شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran should lay out concrete plan against COVID-19: Khaqan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس کے خلاف ٹھوس منصوبہ بندی کریں۔

شاہد خاقان نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ ایران سے عازمین کی آمد کے انتظام میں ناکام رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ تفتان سے آنے والے افراد کورونا وائرس کے ذمہ دار ہیں۔

شاہد خاقان نے دعوی کیا کہ تفتان سے پنجاب میں لگ بھگ 500 افراد داخل ہوئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی اس ناکامی سے ملک میں تباہی پھیل سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس :پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں معطل، بھٹو کی برسی کی تقریبات موخر

وزیر اعظم عمران کی جانب سے ترقی پزیر ممالک کے قرض معاف کرنے کی اپیل پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ قرض کہاں سے لیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا غیر ذمہ دارانہ بیان پہلے سے نازک معیشت کو مزید خراب کرسکتا ہے کیونکہ پاکستان کے زیادہ تر قرضے مقامی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کورونا وائرس کیخلاف سخت اقدامات اٹھانا چاہئیں ۔

Related Posts