کورونا وائرس :پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں معطل، بھٹو کی برسی کی تقریبات موخر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto Zardari Criticise PM imran khan
bilawal bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں کوروناوائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے 4اپریل کو بھٹو کی برسی پر لاڑکانہ میں ہونے والا جلسہ اوراپنی پارٹی کی تمام سیاسی سرگرمیاں فی الوقت معطل اور موخر کردینے کا اعلان کیا ہے۔

منگل کو اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں انہوں نے بتایا کہ کوروناوائرس کی صورت حال پر آگاہی کے حوالے سے میں نے اجلاس میں شرکت کی ،سندھ حکومت کی آگاہی کے بعد ہر فرد کی حفاظت کے تناظر میں مجھے کچھ اہم اعلانات کرنا ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنی تمام غیرضروری سیاسی سرگرمیوں کو معطل و موخر کررہی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس :آرمی چیف کی پاک فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کرنے کی ہدایت

جیالوں سے درخواست ہے کہ وہ کوروناوائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے لوگوں کی مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ جیالے آگاہی پھیلائیں اور کمزوروں کی مدد کریں، چیئرمین نے ہدایت کی کہ جیالوں کے لئے سب سے اہم یہ ہے کہ وہ سماجی دوری کی مشق کریں اور حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں، اپنی حکومت کی کاوشوں پر اس کی سپورٹ بھی کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے چار اپریل کو ہونے والی پی پی پی کا سالانہ اجتماع موخر کردیا گیا ہے، اس لئے چار اپریل کے حوالے سے عوام کو موبلائز کرنے کی تمام سرگرمیاں ملک بھر میں فوری طور پر بند کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سندھ حکومت کا شکرگزار ہوں کہ وہ سب کچھ کررہے ہیں جو ان کے اختیار میں ہے، کوروناوائرس کے بحران سے نمٹنے کیلئے سندھ حکومت تمام حکومتوں سے بہتر ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت کا طرز عمل دیگر صوبوں اور وفاقی سطح پر نظر آنا چاہئے ۔

Related Posts