وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے  جس کے دوران ملکی معاملات پر مشتمل 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ عوام کو درپیش مہنگائی کے مسائل کے حل  پر حکومتی اقدامات زیر غور آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں مسابقتی کمیشن آٹے اور چینی کی قیمتوں میں مختلف وجوہات کی بناء پر ناجائز اضافے کے خلاف رپورٹ پیش کرے گا۔

اراکینِ کابینہ کراچی ائیرپورٹ کی اراضی کے ڈومیسٹک اجارہ سکوک کے اجراء پر گفتگو کریں گے جبکہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیلِ نو کی توثیق کی جائے گی۔ 

کابینہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو بجلی اور گیس قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی، اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل کی توثیق کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران کابینہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی اجازت دے گی جبکہ او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تبدیلی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل   وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معاشی صورتحال، مختلف منصوبوں اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

گزشتہ کابینہ اجلاس کے دوران 3 دسمبر کومشیر خرانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کابینہ کو ملکی معاشی صورتحال خصوصاً معاشی اعشاریوں میں بہتری پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملکی معیشت میں آج حکومتی کوششوں کی بدولت استحکام پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملکی معیشت میں بہتری پر اظہار اطمینان

Related Posts