مہنگائی کے ذمہ دار مافیا کو نہیں چھوڑیں گے ، وزیراعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan jawan program
imran khan jawan program

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعظم عمران خان کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کے ذمہ دار مافیا کو پکڑیں گے اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے، ان کا مقابلہ کریں گے اور ملک کو بدلیں گے۔

کراچی میں کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بزنس کرنے والے نوجوان کامیاب ہوکر قوم کو کامیاب کرتےہیں، ہمارا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، بیرون ملک پاکستانی ہر شعبے میں پاکستانیوں سے آگے نکل گئے ہیں تاہم پاکستان کے اندر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے کیوں کہ ہماراسسٹم میرٹ کو سپورٹ نہیں کرتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقربا پروی اور سفارش کی وجہ سے ادارے کمزور ہورہے ہیں، جیسے جیسے ہم میرٹ سے پیچھے گئے ملک پیچھے چلاگیا اور جو بھی معاشرہ میرٹ سے ہٹتا ہے وہ تباہ ہوجاتا ہے، اقربا پروری اور سفارشی کلچر کے باعث ہمارے ادارے کمزور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب نوجوان پروگرام جتنا میرٹ پر چلے گا اتنا کامیاب ہوگا، پروگرام کے تحت میرٹ پر قرضے دیے جائیں گے اور درخواست گزاروں میں کسی قسم کا امتیاز نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق

ان کا کہناتھا کہ پاکستان ہر قسم کے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے لیکن میرٹ نہ ہونے کے باعث ملک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا، کامیاب جوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو عظیم ملک بنانے میں نوجوانوں کو ہاتھ ہوگا، ہمارا ملک ٹیلنٹ ہونے کے باوجود دنیا سے مقابلہ نہیں کرپا رہا جبکہ نچلے طبقے پر خرچ کریں تو ملک ترقی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی خواب ہے کہ پاکستان کو عظیم ملک بناؤں، وہ ملک بناؤں جو قائد اعظم، علامہ اقبال کی خواہش تھی، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے جاتے رہتے ہیں۔

ان کاکہناتھا کہ ابھی مشکل وقت ہے یہ قوم کی آزمائش کا وقت ہے، زندگی میں ہمیشہ مشکل وقت دیکھاہے تاہم کامیاب انسان برے وقت سے سیکھتاہے، مشکل وقت زندگی کا حصہ ہے اس سے گھبراتے نہیں ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کئی وزراء کابینہ کے اجلاس میں گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگئی ہے تاہم اپنی ٹیم کو کہتا ہوں کہ مشکل وقت میں گھبرایا نہ کرو،مافیا پیسہ بنانے کے لیے ملک میں مہنگائی کرتا ہے جسے پکڑیں گے اور کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

Related Posts