وزیر اعظم سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات، آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran Sindh CM
PM imran Sindh CM

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی جس میں آئی جی سندھ کلیم امام کی تبدیلی پر اتفاق کرلیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی گورنر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال اور آئی جی سندھ کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ نے ملاقات میں آئی جی کلیم امام سے متعلق سندھ کابینہ کے فیصلوں اور تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات اور غیر یقیبی صورتحال سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، گورنر سندھ نے بھی آئی جی کو تبدیل کرنے کے مطالبہ کی حمایت کی۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات میں آئی جی کیلئے زیر غور افسران میں سے کسی ایک کو تعینات کرنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئی جی سندھ کے لیے زیرغور افسران میں کسی ایک کو تعینات کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 1 روزہ دورے پر آج کراچی آئے ہیں، کراچی آمد پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا جس کے بعد وزیراعظم گورنر ہاؤس روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کراچی پہنچ گئے، گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے استقبال کیا

دورے کے دوران وزیر اعظم کو کراچی پیکیج سمیت وفاقی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی اس کے علاوہ وزیراعظم گورنر ہاؤس میں پیرپگارا سےبھی ملاقات کریں ، علاوہ ازیں عمران خان گورنر ہاؤس میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو قرض بھی دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے ملاقات طے نہیں، اس کی تصدیق ایم کیو ایم کی جانب سے بھی کردی گئی ہے، ایم کیوایم قیادت نے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم کے بہادر آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔

Related Posts