ہم نے دہشت گردی کے خلاف بھاری نقصان اٹھایا۔وزیر اعظم کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے دہشت گردی کے خلاف بھاری نقصان اٹھایا۔وزیر اعظم کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب
ہم نے دہشت گردی کے خلاف بھاری نقصان اٹھایا۔وزیر اعظم کا عالمی اقتصادی فورم سے خطاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیووس: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے  کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھایا جبکہ افغان جنگ کے دوران پاکستان میں منشیات اور کلاشنکوف آئی۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی  اقتصادی فورم  کے دوران پاکستان اسٹرٹیجی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ  پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد  جانیں گنوا کر بھاری نقصان اٹھایا۔ 

خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں قیامِ امن کے بعد سب سے زیادہ سیاحت کے شعبے میں فائدہ ہوا۔ پاکستان کو سیاحوں کی جنت قرار دیا جاسکتا ہے۔ہمارا فیصلہ ہے آئندہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

بیرونِ ملک دوروں کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے ہمسایہ اسلامی ملک ایران اور سعودی عرب کے مابین تصادم اور کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کیا۔

افغان امن عمل پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ مل کر افغانستان میں قیامِ امن کے لیے بھی کردار ادا کر رہا ہے۔ افغان جنگ سے ہمارے معاشرے میں کلاشنکوف کلچر پیدا ہوا۔ 

Related Posts