وزیر اعظم کا میڈیا کے سرکاری اشتہارات ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کا میڈیا کے سرکاری اشتہارات ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ
وزیر اعظم کا میڈیا کے سرکاری اشتہارات ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے میڈیا کو حکومت کی طرف سے اشتہارات کی فراہمی ورکرز کی تنخواہوں سے مشروط کردی ہے۔

تنخواہوں کی بر وقت فراہمی میڈیا ورکرز کا  بنیادی حق ہے جس کی حفاظت کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے اشتہارات کی فراہمی ورکرز کو دی جانے والی تنخواہوں سے مشروط کی۔

وزارتِ اطلاعات کو ہدایت جاری کی  گئی ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔وزیر اعظم کے مطابق  اگر ورکرز کو تنخواہ بر وقت نہیں دی جاتی تو اشتہارات روکے جاسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ادکارہ میرا نے کہا  کہ میڈیا انڈسٹری میں موجود مافیا لوگوں کو کام نہیں کرنے دیتا۔ہمیں مافیا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انڈسٹری میں نئے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

کراچی آرٹس کونسل میں 5 روز قبل  منعقدہ تقریب میں میرا نے کہا کہ دکھ ہوتا ہے جب میرے بارے میں بغیر تصدیق خبریں چلائی جاتی باجی فلم کو سب نے بہت پسند کیا، اسپتال نہیں بنا پائی کیونکہ لوگ مخلص نہیں۔

مزید پڑھیں: میڈیا انڈسٹری کا مافیا  کام نہیں کرنے دیتا۔ اداکارہ میرا

Related Posts