میڈیا انڈسٹری میں موجود مافیا لوگوں کو کام نہیں کرنے دیتا، اداکارہ میرا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

meera presser
meera presser

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ادکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میڈیا انڈسٹری میں موجود مافیا لوگوں کو کام نہیں کرنے دیتا،ہمیں مافیا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انڈسٹری میں نئے لوگوں کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔

کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب گپ شپ وِد میرا سے خطاب کرتے ہوئےادکارہ کا کہنا تھا کہ دکھ ہوتا ہے جب میرے بارے میں بغیر تصدیق خبریں چلائی جاتی باجی فلم کو سب نے بہت پسند کیا، اسپتال نہیں بنا پائی کیونکہ لوگ مخلص نہیں ۔

میرا کا کہناتھا کہ مارکیٹنگ کی ایک اچھی ٹیم کی تلاش ہے جو اسپتال بنانے کے پراجیکٹ کے لیے کام کرے ،اس کے علاوہ اپنے پراڈکشن ہاؤس سے نئی فلم پروڈیوس کرنے جا رہی ہوں، انہوں نے انور مقصود کا ساتھ کام کرنےکی بھی خواہش کااظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرے پاس تم ہو کے اختتام سے متعلق سوالوں سے تنگ آگئی ہوں، حرامانی

اس موقع پر آرٹس کانسل کراچی کے صدر احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کانسل کے لیے خوشی کی بات ہے کہ اداکارہ میرا کراچی آئیں۔میرا ایک اچھی اداکار ہیں، کراچی ہر آنے والے کو کھلے دل سے ویلکم کرتا ہے۔

احمد شا ہ کامزید کہناتھا کہ مستقبل میں اگر میرا اپنے پروڈکشن ہاؤس کے لیے آرٹس کانسل کا سپورٹ چاہتی ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ آرٹس کانسل ہر فنکار کے لیے اوپن پلیٹ فارم ہے۔

Related Posts