پاکستانی خاندان کا قتل افسوسناک، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی خاندان کا قتل افسوسناک، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔وزیرِ اعظم
پاکستانی خاندان کا قتل افسوسناک، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی خاندان کا قتل افسوسناک ہے جبکہ عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں اسلام دشمن دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی خاندان کا قتل مغربی معاشرے میں اسلاموفوبیا کے رجحان میں اضافے کا ثبوت ہے۔

اپنے مذمتی و تعزیتی بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے کینیڈا میں مسلم پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے قتل کے متعلق سن کر بہت دکھ ہوا جبکہ یہ قابلِ مذمت دہشت گردی مغربی ممالک میں اسلاموفوبیا کی مثال قرار دی جاسکتی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو اسلاموفوبیا کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔ مسلم خاندان کی اسلام دشمن دہشت گرد کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ 

قبل ازیں کینیڈا میں اسلام دشمنی کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک ہی مسلمان خاندان کے 4 افراد کو گاڑی کے نیچے روند کر قتل کردیا گیا جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہے۔

کینیڈین پولیس نے 20 سالہ کینیڈین شہری کو 4 قتل اور 1 اقدامِ قتل کے الزام کے تحت گرفتار کیا جس نے گزشتہ روز ایک ہی مسلم خاندان کے 4 افراد کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کردیا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا میں مسلم خاندان پر گاڑی چڑھا دی گئی، 4 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ اِس سے قبل کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک ہی مسلم خاندان کے 4 افراد کے اندوہناک قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کیلئے ہر ہتھیار استعمال کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ میں اونٹاریو کے شہر لندن سے آنے والی خبر سن کر غمزدہ ہوں اور میرا پیغام گزشتہ روز نفرت کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کے نام ہے کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ، ہر ہتھیار استعمال کریں گے۔کینیڈین وزیرِ اعظم

Related Posts