کینیڈا میں اسلام دشمنی کا واقعہ، مسلم خاندان پر گاڑی چڑھا دی گئی، 4 افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کینیڈا میں اسلام دشمنی کا واقعہ، مسلم خاندان پر گاڑی چڑھا دی گئی، 4 افراد جاں بحق
کینیڈا میں اسلام دشمنی کا واقعہ، مسلم خاندان پر گاڑی چڑھا دی گئی، 4 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اونٹاریو: کینیڈا میں اسلام دشمنی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک ہی مسلمان خاندان کے 4 افراد کو گاڑی کے نیچے روند کر قتل کردیا گیا جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 20 سالہ کینیڈین شہری کو 4 قتل اور 1 اقدامِ قتل کے الزام کے تحت گرفتار کیا جس نے ایک ہی مسلم خاندان کے 4 افراد کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا ہے۔

کینیڈین پولیس کا دعویٰ ہے کہ اسلام دشمنی کے باعث 20 سالہ شخص نے یہ اقدام اٹھایا۔ صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں پک اپ ٹرک کے ذریعے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھائی گئی جس کے نتیجے میں خاندان کے 9 سالہ بچے کے علاوہ تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔

بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ٹکر منصوبہ بندی کے تحت ماری اور یہ نفرت پر مبنی جرم ہے، جس کے خلاف سوشل میڈیا پر بھی آوازیں اٹھنے لگیں۔

سیدہ یاسمین علی نامی سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ایک مسلمان خاندان کی 3 نسلوں کو ڈرائیور نے ایک ہی حملے میں قتل کردیا جبکہ یہ واقعہ اونٹاریو میں پیش آیا۔ کینیڈا کے وزیرِ اعظم بتائیں کہ اِس واقعے کے متعلق کیا کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیرِ انسانی شیریں مزاری نے کہا کہ یہ اسلاموفوبیا اور دہشت گردی کا واقعہ ہے کمسن لڑکے کی جان بچ گئی جو ہسپتال میں ہے جبکہ یہ واقعہ دل کو دہلا دینے والا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: بھائی کی گرفتاری کیلئے جواں سال فلسطینی لڑکی گرفتار

 جاں بحق ہونے والے افراد کون تھے؟

مسلم دشمن دہشت گرد کے حملے کے نتیجے میں ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہوا۔ عمررسیدہ ماں کے علاوہ جاں بحق افراد میں ان کے بیٹے سلمان بھی شامل ہیں جو پیشے کے اعتبار سے فزیو تھراپسٹ تھے۔

سلمان کی بیگم کے علاوہ ان کی کمسن بیٹی بھی جاں بحق ہوگئی تاہم 9 سال کا بیٹا شدید زخمی ہوا جس کا علاج جاری ہے جبکہ کینیڈا میں دہشت گرد کے حملے کا شکار خاندان کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے۔

حملہ آور دہشت گرد نے اسلام دشمنی کے باعث پورے خاندان کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جو مقامی کینیڈین شہری بتایا جاتا ہے۔ ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل کا الزام عائد ہے جبکہ دہشت گردی کی دفعات عائد کرنے پر غور و خوض جاری ہے۔

فزیو تھراپسٹ سلمان کی عمر 46 سال تھی جن کی 44 سالہ بیوی لندن کی ویسٹرن یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تھیں اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی امیدوار تھیں۔ 74 سالہ والدہ وزٹ ویزہ پر پاکستان سے لندن اونٹاریو پہنچی تھیں۔ 15 سالہ بیٹی بھی جاں بحق ہوگئی جبکہ 9 سالہ بیٹا زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ 

Related Posts