اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کیلئے ہر ہتھیار استعمال کریں گے۔کینیڈین وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Canadian PM announces lifting of restrictions on foreign travelers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اوٹاوا: کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایک ہی مسلم خاندان کے 4 افراد کے اندوہناک قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کیلئے ہر ہتھیار استعمال کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ میں اونٹاریو کے شہر لندن سے آنے والی خبر سن کر غمزدہ ہوں اور میرا پیغام گزشتہ روز نفرت کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کے نام ہے کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پیغام میں وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہسپتال میں زیرِ علاج بچے کیلئے اور آپ کیلئے ہمارا دل اور ذہن بے چین ہے۔ انہوں نے بچے کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا اور لندن سمیت ملک بھر کے مسلمانوں کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔

اسلام دشمنی کی مذمت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اسلاموفوبیا کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ نفرت مکارانہ اور قابلِ مذمت ہے جسے ہر صورت میں روکنا ہوگا۔

واقعے پر حکومتی کارروائی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ میں نے لندن کے میئرایڈہولڈر  اورآفس پارٹنر نواز طاہر سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ میں نے بتایا کہ ہم اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کیلئے ہر ممکن ہتھیار استعمال کریں گے اور غمزدہ افراد کا ساتھ دیں گے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کینیڈا میں اسلام دشمنی کا واقعہ پیش آگیا جس میں ایک ہی مسلمان خاندان کے 4 افراد کو گاڑی کے نیچے روند کر قتل کردیا گیا جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوا۔

کینیڈین پولیس نے 20 سالہ کینیڈین شہری کو 4 قتل اور 1 اقدامِ قتل کے الزام کے تحت گرفتار کر لیا جس نے گزشتہ روز ایک ہی مسلم خاندان کے 4 افراد کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کردیا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا میں اسلام دشمنی، مسلم خاندان پر گاڑی چڑھا دی گئی، 4 افراد جاں بحق

Related Posts