تصویریں بتا رہی ہیں نوازشریف کی صحت کو کیا خطرات ہیں، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سیالکوٹ: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تصویریں بتا رہی ہیں نوازشریف کی صحت کو کیا خطرات ہیں، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے خلاف درخواست بھی سنے، جو درخواست پی ٹی آئی نے دوسری جماعتوں کے خلاف دی ہیں وہ بھی سنی جائیں، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی رہزن کمیٹی بن چکی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نوازشریف کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو ملک کو نقصان پہنچائے اسے معاف کرنا مشکل ہوتا ہے، لوگوں نے علاج معالجے کے نام پر ائیر ایمبولنس کو بلایا اور چارٹرڈ طیارے میں بیٹھ کرگئےجبکہ تصویریں بتا رہی ہیں کہ میاں صاحب کی صحت کو کیا کیا خطرات لاحق ہیں لہٰذا قوم امید کرتی ہے کہ علاج معالجے کے بعد میاں نواز شریف واپس آئیں۔

انہوںنے کہاکہ افغانستان میں انتخابات کا عمل جاری ہے،افغان انتخابات کی کامیابی سے تکمیل سے خطے میں استحکام آئیگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عوام کو صحت سمیت تمام سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو محصور کر دیا گیا ہے،مقبوضہ کشمیر میں عوام سے تمام بنیادی حقوق چھین لیے گئے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی اداروں کی توجہ کشمیر پر دلائی،اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے کشمیریوں پر ظلم بند کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ایک ایسی جماعت ہے جس میں مکمل جمہوریت ہے۔

معاون خصوصی نے کہاکہ جمہوری جماعتوں میں ہر کسی کو مکمل آزادی اظہار رائے ہے،چیف جسٹس آف پاکستان عدلیہ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف جلد صحتیاب ہوں،تحریک انصاف احتساب پر یقین رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کو لندن روانگی کے لیے جہازپرچڑھتے دیکھا توحیران رہ گیا، وزیراعظم

معاون خصوصی اطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں یکساں قوانین کا اطلاق چاہتی ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کیساتھ دوسری جماعتوں کے خلاف بھی درخواستیں سنیں۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن الیکشن کمیشن پر انگلیاں اٹھاتی ہے،رہبر کمیٹی کے ارکان پر خوف طاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم معاشی چیلنجز سمیت سب سے نمٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی استحکام آنے سے سیاسی مخالفین کی زبانیں بند ہو جائینگی۔

انہوں نے کہاکہ سیاست کے میدان میں دھکے کھاتے ہوئے مجھے20سال ہوگئے ، ڈاکٹر دکھی انسانیت کے زخموں پرمرہم رکھ کر کردار ادا کرتے ہیں ، اپنے اندر تبدیلی لائے بغیر کوئی بھی تبدیلی کارگر ثابت نہیں ہوسکتی، آپ اور ہم سب نے مل کر اس نظام کو بدلنا ہے ، ہم نے سب سے پہلے اپنی سوچ کو بدلنا ہے ، قانون کی مؤثر حکمرانی کے لئے معاشرے کوبدلنا ہوگا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے جی سی یونیورسٹی کی طالبات کو 100اسکالرشپس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہارجیت آپ میں اسپورٹس مین شپ پیداکرتی ہے، اپنیاندر تبدیلی لائے بغیر کوئی بھی تبدیلی کارگر ثابت نہیں ہوسکتی۔

Related Posts