پی آئی اے نے عراق کے شہر نجف کیلئے پروازیں شروع کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے نے عراق کے شہر نجف کیلئے پروازیں شروع کردیں
پی آئی اے نے عراق کے شہر نجف کیلئے پروازیں شروع کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے عراق کے شہر نجف کیلئے باضابطہ پروازیں شروع کردی ہیں جس سے زائرین کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز نمبرپی کے 219 2 روز قبل 91 مسافروں کو لے کر  نجف کیلئے روانہ ہوئی جو اتوار کی صبح واپس کراچی پہنچ گئی۔ قبل ازیں قومی ائیر لائن نجف کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن کر رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی آئی اے نے فجیرہ کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا

پی آئی اے کے زیر اہتمام 7 روزہ سیفٹی ویک کا انعقاد

عراقی سفیر حامد عباس اور قومی ائیر لائن کے سی ای او ارشد ملک بھی پرواز نمبر پی کے 219 کے دوران طیارے میں سوار تھے۔ نجف کے گورنر لوئے یسری، عراق میں پاکستانی سفیر احمد امجد علی اور عراقی سول ایوی ایشن کے سربراہ نے مسافروں کا استقبال کیا۔

اس موقعے پر نجف ائیرپورٹ پر کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں گورنر نجف، پاکستانی سفیر اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ ہم عراق کیلئے پاکستان سے امن و محبت کا پیغام لے کر آئے ہیں۔

پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک نے کہا کہ عراق پاکستانی مسلمانوں کیلئے مقدس اہمیت کا حامل ہے۔ گورنر نجف کا کہنا تھا کہ ہم پی آئی اے اور پاکستانی زائرین کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ویزہ سسٹم آسان بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

 پاکستانی سفیر احمد امجد علی نے کہا کہ پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کے آغاز سے پاک عراق تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ بغداد کیلئے بھی پروازیں جلد شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وفد نے مزارِ علی رضی اللہ عنہ اور مسجدِ کوفہ کا دورہ بھی کیا۔ 

 

Related Posts